Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گھر کے واٹرٹینک میں گیس دھماکہ، 6 افراد زخمی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے ضلع شرقی کے علاقہ سچل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ زیرتعمیر مکان کے واٹرٹینک میں مرمت کے دوران گیس کا دھماکہ ہوا جسکے نتیجہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے مستری کی حالت تشویشناک ہے۔

 

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں غازی گوٹھ کے بلاک ون میں گھر کے زیر زمین موجود پرانے واٹر ٹینک کی مرمت کے لئے مزدور اور مستری کو بلوایا گیا تھا۔

 

مستری اور مزدور پانی کے ٹینک کا ڈھکن اٹھاکر کام کے لئے نیچے اترے اور اندھیرا ہونے کے باعث ماچس کی تیلی جلادی۔ ٹینک میں قدرتی گیس بھری ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا جسکے نتیجہ میں مزدور اور مستری جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 

تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں برنس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں مستری کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

زخمی ہونے والوں کی شناخت مستری عابد حسین ، عبدالرزاق، جمن ، گھر کا مالک غلام مجتبیٰ، غلام مصطفیٰ اور محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement