Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں 6.1 شدت کا زلزلہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نیوزی لینڈ کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے جھٹکے کافی دیر تک محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمال مغربی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل میں زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی  وقت کے مطابق  شام 7 بج کر 38 منٹ پر پیراپاراؤمو سے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں 48 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شدید زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعض  لوگوں نے 6.1 شدت کے اس  زلزلے کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے۔

زلزلہ ایک بڑے جھٹکے کے ساتھ شروع ہوا جس کے بعد کم از کم 30 سیکنڈ تک ہلکے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement