Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں اگلے 2 سے 3 روز تک موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اچانک آنے والی گرمی کی لہر نے شہریوں کو پریشان کردیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے دو سے تین روز تک گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور گرمی کی وجہ بھارتی ریاست گجرات میں موجود سسٹم ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے امکان ظاہر کیا کہ 10 اور 11 ستمبر کو سندھ میں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے تاہم فوری طور پر کراچی میں بارش کا فل الحال کوئی امکان نہیں ہے۔۔

جمعہ کو کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک جانے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق گرمی کی شدت مزید 2 سے 3 دن تک برقرار رہے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement