Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں موسم گرما کی آمد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا۔ شہر قائد موسم گرما نے دستک دے دی۔ کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ جبکہ رات کے وقت ہلکی ٹھنڈ اب بھی برقرار ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے وقت گرمی محسوس ہوگی جبکہ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرات 14.5 سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ شہر میں مطلع جزوی آبر آلود رہے گا۔ تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مذید اضافہ کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔ چند ہفتوں میں شہر میں باقاعدہ موسم گرما کا آغاز ہوجائے گا اور رات کے اوقات میں محسوس کی جانے والے ٹھنڈ کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

 

 

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement