Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 4500 روپے مقرر

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کورونا ٹیسٹ کرنے میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایتیں سامنے آنے کے بعد سندھ میں کورونا کے ٹیسٹ کی قیمت مقرر کردی گئی۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ اب صرف 4500 روپے میں کروایا جاسکتا ہے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

 

سندھ میں پہلے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 6500 روپے مقرر تھی جس میں اب 2000 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ گھر سے سیمپل لے جاکر ٹیسٹ کرنے کی قیمت 4800 روپے رکھی گئی ہے۔ جبکہ لیبارٹری میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ 1100 روپے میں کروایا جاسکے گا۔

 

ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی کی تمام لیبارٹریوں اور اسپتالوں کے ساتھ اجلاس کے بعد قیمتیں طے کی گئی ہیں۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی زیادہ قیمت لینے والوں کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت جمع کروائی جائے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement