Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر شمشاداختر کی زندگی پرایک نظر!

First female Governor of the State Bank of Pakistan
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

شمشاد اختر سے پاکستانیوں کا غائبانہ تعارف اس وقت ہوا جب پہلی بار 13 مارچ 2006 کو بحیثیت گورنر اسٹیٹ بینک انکے دستخط شدہ کرنسی نوٹ جاری کئے گئے، کافی عرصے تک انہیں انکے نام کی وجہ سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک کی طرح انہیں بھی مرد ہی سمجھا گیا تاہم انکی شکل منظر عام پر آںے کے بعد ان سے ناواقف افراد ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا ضرور ہوئے تھے کیونکہ یہ پہلا موقع تھا، جب کوئی خاتون گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر فائز ہوئیں تھیں۔

شمشاد اختر 5 جولائی 1954 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کراچی اور اسلام آباد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ اعلیٰ تعلیم یونیورسٹی آف پنجاب، قائداعظم یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سسیکس اور برطانیہ کے پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے حاصل کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک تقرر سے قبل وہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بطور ڈائریکٹر جنرل، شعبہ جنوب مشرقی ایشیا وابستہ تھیں۔ شمشاد اختر نے ایشیائی ترقیاتی بینک میں اپنے کیریئر کا آغاز 1990ء میں کیا اور مالی شعبے میں بطور سینئر اور مرکزی اسپیشلسٹ خدمات انجام دینے کے بعد 1998ء میں وہاں منیجر بن گئیں۔ وہ 1998ء سے 2001ء تک ایشیائی ترقیاتی بینک کی کوآرڈی نیٹر برائے اپیک وزرائے خزانہ گروپ بھی رہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سے قبل شمشاد اختر نے پاکستان میں عالمی بینک کے ریذینٹ مشن کے ساتھ بطور ماہر معاشیات دس سال کام کیا۔ وہ وفاقی اور سندھ حکومت دونوں میں محکمہ منصوبہ بندی کے ساتھ کچھ عرصہ منسلک رہیں۔

شمشاد اختر 2006 سے 2009 تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی گورنررہیں۔ انہوں نے 2 جنوری 2006 کو 14ویں گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالا وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی اور واحد خاتون تھیں۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کا “راست” نظام اور اسکے استعمال کا طریقہ کار کیا ہے ؟

اسٹیٹ بینک نے پہلی بار 5 ہزار کا سب سے بڑا نوٹ بھی ڈاکٹر شمشاد اختر کے دور میں27 مئی 2006 کو متعارف کرایا، اس کے علاوہ انکے دور میں 11 نومبر 2006 کو 100 اور 500 روپے مالیت کے نئے ڈیزائن والے نوٹ بھی متعارف کرائے گئے۔

حالیہ دنوں میں شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، یوں بین الاقوامی سطح پر ایک تجربہ کار معاشی پالیسی ساز کے طور پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پاکستان کی مانیٹری پالیسی، مالی نظم و نسق اور کیپیٹل مارکیٹس تینوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کا منفرد اعزاز حاصل رہا۔

گزشتہ روز وہ (پہلی خاتون سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر) انتقال کر گئیں۔ بینک دولت پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کے بورڈ، انتظامیہ اور عملے کی جانب سے ہم اپنی سابق گورنر، ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقالِ پُرملال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں ڈاکٹر شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کے طور پر تاریخ رقم کی، بطور گورنر ان کا دورانیہ بےمثال قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement