Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ای چالان سسٹم شروع ہوگیا

E-challan system launched in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کیلیے محدود پیمانے پر ای چالان کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب سڑک پر نصب کیمرے حرکت میں آئیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو ڈیڈکٹ کریں گے اور جدید خود کار نظام کے تحت چلان پرںٹ ہو گا جو ایک مخصوص مرحلے سے گزر کر شہری کے گھرپہنچ جائے گا۔

فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے آفس میں تعینات ڈی ایس پی کاشف ندیم کے مطابق ابتدائی طور پر 18 سے 20 جان بچانے والے اہم قوانین پرکام شروع کیا ہے، جس میں موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ اور کار سوارکے لئے سیٹ بیلٹ کی پابندی، ون وے کی خلاف ورزی، رانگ وے سفر، سڑک پر لین اور لائن کا خیال نہ رکھنا، سگنل پر اسٹاپ لائن یا زیبرا کراسنگ پر کھڑے ہونا، سگنل توڑنا اور اسپیڈنگ اور کالے شیشوں کا استعمال، ون وہیلنگ اور لیٹ کر بائیک چلانا، بائیک میں انڈیکیٹرز، ویو مرر اور بیک لائیٹ کا نہ ہو نا شامل ہیں۔

ڈی ایس پی کاشف ندیم نے بتایا کہ سڑکوں پر لگے کیمرے جیسے ہی کسی خلاف ورزی کو ڈیڈکٹ کریں گے، گاڑی یا موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی نشاندہی ہوگی، اس کا ایکسائیز آفس میں موجود ڈیٹا سامنے آجائے گا، اوراس نمبر پلیٹ کے خلاف خود کار طریقے سے چالان جنریٹ ہو جائے گا، اگلے رحلے میں چالان کا پرںٹ نکل آئے گا جس میں تین بلیک اینڈ وائیٹ تصاویر کے ثبوت کے ساتھ خلاف ورزی اور چلان فیس کی تفصیل درج ہو گی۔

مزید پڑھیں:اب کراچی میں بھی ٹریفک چالان ہو گا ثبوت کےساتھ

کاشف ندیم کے مطابق یہ چالان کوریئر کے زریعے شہری کے گھر کے ایڈریس پر بھیج دیا جائے گا، اور ساتھ ہی رجسٹرڈ موبائل نمبر پر میسج آجائے گا، چالان پر پیلنٹی پوائینٹس بھی واضح ہو رہے ہونگے جس کے 30 تک پہنچتے ہی لائیسنس خود بخود معطل ہو جائے گا، میسج میں کیو آر کوڈ بھی ہو گا جسے اسکین کرنے پر یہی تصاویر کلر موبائل فون پر کھل جائے گی۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ چالان جمع کرانے کے لئے 21 دن کی مہلت ہو گی، 14 روز کے اندر ادائیگی پر 50 فیصد رعایت ہوگی، 21 دن تک پوری رقم جبکہ 21 دن کے بعد ادائیگی کی صورت میں جرمانے کی رقم دوگنی ہو جائے گی، چالان پر کسی قسم کے تحفضات کی صورت میں آپ ٹریفک پولیس کے سہولت سینٹرسے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement