Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پولیو ویکسین کے انکاریوں کی موبائل سمز، شناختی کارڈ بلاک کرنے پر غور کررہا ہوں: وزیراعلیٰ سندھ

Consideration to suspend identity card who refuse polio vaccine
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیو کے حفاظتی قطرے سے انکار کرنے والوں کی موبائل سم بلاک اور شناختی کارڈ معطل کرنے پر میں غور کر رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

غفلت پر متعلقہ افسران کو بھی گھر جانا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھرپور کوششوں کے باوجود پولیو کیسز رپورٹ ہونا افسوسناک ہے، پولیو کے خامتے کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے کام کرے، پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو افسر کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں رہے گا، میں کچھ محکمہ صحت اور انتظامیہ کے افسران پہلے ہی فارغ کر چکا ہوں، انسداد پولیو میں مزید غفلت پر متعلقہ افسران کو بھی گھر جانا ہوگا۔ آج یہ اجلاس طلب کرنے کا مقصد نئے جذبے سے یونین کاؤنسل سطح سے پولیو کی مہم چلانی ہے، مجھے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کوئی معمول کی پریزنٹیشن نہیں چاہیے، پولیو کے خاتمے کا محکمہ صحت سے مکمل پلان چاہئے۔

کراچی کے پولیو کیسز انکار کی وجہ سے آئے: وزیر صحت

وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور کوآرڈینیٹر ای سی او ارشاد سوڈھر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ ہونے والے نئے پولیو کیسز میں 2 ٹھٹو، 2 بدین، 1 مٹھی، 1 عمرکوٹ، 1 حیدرآباد، 1 قمبر اور 1 لاڑکانو سے ہیں، زیادہ تر کیسز بچے کو پولیو کے بچاؤ کے حفاظتی قطرے سے انکار یا بچے کے گھر میں نہ ہونے کے باعث رونما ہوتے ہیں، کراچی اور ملیر کے پولیو کیسز انکار کی وجہ سے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان بھر میں 47 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ کراچی میں پولیو کے ماحولیاتی نموں کے نتائج مثبت آئے ہیں، اس وقت شرقی میں سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، چاکرو نالو اور راشد منہاس سے پولیو وائرس موجود ہیں، غربی میں خمیسو گوٹھ اور اورنگی، کیماڑی میں محمد خان کالونی میں پولیو وائرس ہے، ملیر میں بختاور گوٹھ، کورنگی میں کورنگی نالہ، وسطی میں حاجی مرید گوٹھ اور جنونی میں ہجرت کالونی اور منظور کالونی میں پولیو وائرس موجود ہے۔ ستمبر کی انسداد پولیو مہم میں 216664 بچے حفاظتی قطرے پینے سے رہ گئے، پولیو قطرے نہ پینے والے بچوں میں 181142 گھروں پر نہیں تھے اور 35522 نے انکار کیا

13 اکتوبر سے پولیو مہم کو جنگی بنیادوں پر چلایا جائے: وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے والدین ہیں! اپنے بچے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرکے معذور کر دیتے ہیں، انتظامی کارروائی کر کے انکار کو ختم کیا جائے اور مجھے رپورٹ پیش کریں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا 13 اکتوبر سے انسداد پولیو مہم کو جنگی بنیادوں پر چلایا جائے، پوری انتظامیہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے سڑکوں پر نکلے،

انہوں نے کہا کہ پولیو کے حفاظتی قطرے سے انکار کرنے والوں کی موبائل سم بلاک اور شناختی کارڈ معطل کرنے پر میں غور کر رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت جاری کی کہ حفاظتی قطرے کے انکاریوں کی موبائل سمز، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا پلان بنا کر دیں، انکار کرنے والوں کے پاس منتخب نمائندے، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی جائے گا اور انسداد پولیو کے قطرے پلائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو ڈراپ رفیوژل سیل سی ایم ہاؤس میں قائم کر دی۔ صوبائی وزیر صحت، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، میئر کراچی، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹو سی ایم، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن، سیکریٹری بلدیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری صحت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کوآرڈینیٹر ای او سی، ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز موجود، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانو کے کمشنرز، ڈی آئی جیز اور ڈی سیز بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement