Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

National squad announced for World Test Championship
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں کون کون شامل؟

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اعلان کردہ قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جب کہ 3 نئے کھلاڑی آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روہیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابراعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹیسٹ میچز کہاں ہون گے؟

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023کی فاتح جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی اور3 ون ڈے میچز 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلے جائیں گے جس کے لیے وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سیریز سے قبل کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے ہیڈ کوچ اظہر محمود اور این سی اے کے کوچز کی زیر نگرانی شروع ہوگا جو 8 اکتوبر تک جاری رہے گا، ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کا اکیڈمیوں میں نوجوان کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز میں شرکت کے این او سی معطل کر دیے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

این او سی معطلی سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہ راست متاثر ہوں گے۔ یہ کھلاڑی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے تیار تھے، تاہم اب پی سی بی کے فیصلے کے بعد ان کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement