Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عوام کو الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کیلئے اسکیم متعارف

Scheme introduced to provide electric bikes, rickshaws and loaders
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا اقدام شروع کیا ہے، جس کے تحت لوگوں کو الیکٹرک بائیکس، رکشہ/ لوڈرز دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو الیکٹرک بائیکس اور رکشہ/ لوڈرز دینے کے لیے کوسٹ شیئرنگ اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان بھر میں گرین ٹرانسپورٹ کو مزید قابل رسائی اور سستا بنانا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اسکیم کے تحت مالی سال 2025-26 کے دوران تقریباً 116,000 الیکٹرک بائیکس اور 3,170 الیکٹرک رکشوں یا لوڈرز کےلیے مالی معاونت فراہم کی جائیگی۔

کون سے افراد اسکیم کیلیے اہل ہیں؟

تمام پاکستانی شہری بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے شہری اس اسکیم کےلیے اہل ہیں، ای بائک کے لیے عمر کی حد 18-65 سال جبکہ رکشہ/لوڈرز کے لیے عمر کی حد 21-65 سال ہے۔ فلیٹ آپریٹرز رکشہ/لوڈر فنانسنگ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں، ان کےلیے اہلیت کا معیار اسٹیئرنگ کمیٹی طے کریگی۔

خصوصی کوٹہ:

اس اسکیم میں کم از کم 25فیصد ای بائک خواتین کے لیے اور 10فیصد ان لوگوں کے لیے ہوگی جو ڈیلیوری خدمات جیسے کاروباری مقاصد کے لیے بائیک استعمال کرتے ہیں۔ رکشہ اور لوڈرز کا 30فیصد فلیٹ آپریٹرز کےلیے مختص کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر کے ہونہار طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

اس اسکیم کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا:

پہلے مرحلے میں 40,000 ای بائیک اور 1,000 ای رکشہ/لوڈر فراہم کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے یعنی فیز 2 میں 76,000 ای بائیک اور 2,171 ای رکشہ/لوڈر دیے جائیں گے۔ فنانسنگ روایتی اور اسلامی بینکنگ دونوں چینلز کے ذریعے دستیاب ہوگی، زیادہ سے زیادہ قرض کا حجم دو پہیوں کی گاڑی کے لیے 200,000 اور تین پہیوں کی گاڑی کے لیے 880,000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

قرض لینے والوں کو ای بائک کے لیے 50,000 اور رکشہ/لوڈرز کے لیے 200,000 روپے تک کی کیپٹل سبسڈی دی جائے گی۔ مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ ای بائیکس قرض 2 سال اور ای رکشہ قرض 3 سال کے لیے ہوگا، قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.75 فیصد پر ہوگی جب کہ صارف کو قرض صفر فیصد مارک پر ملے گا۔

اسکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

اسکیم میں اپلائی کرنے کےلئے اسٹیٹ بینک کے مقررہ بینک کا وزٹ کریں اور فارم پُر کرکے قومی شناختی کارڈ، آمدنی کا سرٹیفیکی ، یوٹیلیٹی بل اور حالیہ تصاویرکے ساتھ جمع کردیں۔ یاد رہے فارم پر درست موبائل نمبر یا ای میل ایڈریس لکھنا نہ بھولیں۔ کامیاب افراد کا فیصلہ قرانداز ی کے زریعہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement