Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جے یو آئی کا عوامی اجتماع ! کراچی میں آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

JUI public gathering! Which roads will be closed in Karachi today
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

جمعیت علمائےاسلام ( جے یو آئی ) سندھ کا امن مارچ اورعوامی اجتماع آج کراچی میں ہوگا، جس کے پیش نظر راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کا امن مارچ اور عوامی اجتماع آج کراچی میں منعقد ہوگا، ترجمان نے بتایا کہ امن مارچ کا قافلہ ٹھٹہ سے براستہ گھگر پھاٹک ملیر میں داخل ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر مولانا فضل الرحمان مارچ کی قیادت سنبھالیں گے اور ج ےیو آئی سندھ کےامن مارچ سے خطاب کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ جے یو آئی سندھ کا یہ امن مارچ 14 ستمبر کو کشمور سے شروع ہوا تھا جو آج کراچی میں اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی کی سڑکوں سے چارجڈ پارکنگ مکمل طور پر ختم ؟

کراچی میں کونسے راستے بند ہوں گے؟

کراچی ٹریفک پولیس نے جلسے کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق آج ایم آر کیانی چوک اور آرٹس کونسل کے قریب جے یو آئی (ف) کا جلسہ ہوگا، جس کے تحت شاہین کمپلیکس سے فوارہ چوک تک سڑک ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ٹریفک پلان میں بتایا گیا ضیاءالدین سگنل سے آنے والی گاڑیوں کو کلب چوک شاہراہ فیصل کی طرف بھیجا جائے گا جبکہ شاہین کمپلیکس سے پریس کلب جانے والی ٹریفک کو پی آئی ڈی سی اور شاہراہ فیصل کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

اسی طرح پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو آواری، ریکس سینٹر سے فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو آواری یا کلفٹن کی طرف بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ چھتری چوک سے ایم آر کیانی جانے والی ٹریفک کو ایس ایم لاء کالج کی طرف اور اہلحدیث چوک سے ایم آر کیانی جانے والی ٹریفک کو شارع لیاقت کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement