Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جاپانی قونصل خانہ کراچی کا آرٹس کونسل میں جاپانی فلم فیسٹیول 2025 کا آغاز

Japanese Film Festival 2025 begun at the Arts Council Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

جاپانی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے آرٹس کونسل میں جاپانی فلم فیسٹیول 2025 کا آغاز ہوگیا ہے۔

جاپانی قونصل خانہ کراچی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاپانی فلم فیسٹیول 2025 کا افتتاح کیا، جو کہ پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن (پی جے سی اے)، سندھ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ یہ سالانہ فیسٹیول جاپانی قونصل خانے اور جاپان فاؤنڈیشن (جے ایف)کے اشتراک سے جاپانی ثقافت کو سنیما کے ذریعے فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں جاپانی اینی میٹڈ فلم Penguin Highwayدکھائی گئی، جو ایک دلچسپ اور دلکش کہانی ہے جس میں سائنس فکشن اور بچپن کی بے پناہ جستجو کو یکجا کیا گیا۔ اس سال کے فیسٹیول میں کل آٹھ مختلف فلمیں شامل ہیں، جن میں ایک پینگوئن ہائی وے بھی ہے، جو ناظرین کو جاپان کی مختلف اصناف اور کہانیوں سے روشناس کرائیں گی۔ جاپانی فلموں کی نمائش ستمبر اور اکتوبر کے دوران سندھ کے منتخب مقامات پر جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سندھ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز، موئن جو دڑو کا 100 سالہ جشن موضوع

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی قونصل جنرل ہاتوری مسارو نے حاضرین کے پُرجوش شرکت پر اظہارِ تشکر کیا اور سینما کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا میں دل سے امید کرتا ہوں کہ یہ فلم فیسٹیول آپ کو بامعنی ملاقاتیں، خوبصورت یادیں اور شاید کچھ نیا نقطۂ نظر بھی فراہم کرے گی۔

مہمانِ خصوصی جناب راہول اعجاز نے اپنی تخلیقی زندگی میں جاپانی ثقافت کے گہرے اثرات پر روشنی ڈالی اور عظیم فلم سازوں جیسے اکیرا کُروساؤا کا ذکر کیا۔ انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی فلمی پروڈکشن کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ اور دوستی مزید مضبوط ہو سکے۔ جناب اعجاز نے اپنی آنے والی فلم Indus Echoes کے بارے میں بھی بتایا، جو کراچی میں جمعہ، ۱۹ ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement