Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قائمہ کمیٹی کی دیت کی رقم 45 ہزار گرام چاندی مقرر کرنے کی منظوری، دیت کیا ہے؟

The amount of diyat has been set at 45,000 grams of silver
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے دیت کی رقم 45 ہزار گرام چاندی مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے فیملی کورٹ ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق حامد نائیک نے کی۔ اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا گیا، جس کے تحت دیت کی کم از کم مالیت 30 ہزار 663 گرام چاندی سے بڑھا کر 45 ہزار گرام چاندی کر دی گئی۔

اس ترمیم کا مقصد موجودہ معاشی حالات کی عکاسی کرنا اور مہنگائی کے تناظر میں ورثا کو منصفانہ معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا ہے۔

دیت کیا ہے؟

پاکستان میں جن جرائم پر مجرم کو سزائے موت سنائی جاسکتی ہے ان میں سے ایک قتل کا جرم بھی ہے تاہم کچھ مخصوص حالت میں مقتول کے لواحقین مجرم کی جانب سے دیت کی ادائیگی پر بھی راضی ہوسکتے ہیں۔ تعزیرات پاکستان (پاکستان پینل کوڈ) کی دفعہ 299 کے مطابق دیت وہ رقم ہے جو مجرم کی جانب سے مقتول کے لواحقین کو زرِ تلافی کے طور پر ادا کی جائے۔

مزید پڑھیں:خواتین کے بانجھ پن پر مہر اور نفقہ سے متعلق فیصلہ جاری

تعزیرات پاکستان کی دفعہ 323 میں دیت کے رقم کے تعین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عدالت قرآن و سنت کی روشنی میں اور قاتل اور مقتول کے لواحقین کی مالی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دیت کی رقم کا تعین کرے گی جس کی کم از کم مالیت 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوگی۔

اسی دفعہ میں یہ بھی درج ہے کہ حکومت ہر سال یکم جولائی کو یا جس تاریخ کو بھی مناسب سمجھے سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے 30 ہزار 630 گرام چاندی کی قیمت کا تعین کرے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement