Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دبئی میں ایسٹیِم گلوبل امیج ایوارڈز کی تقریب، نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

دبئی میں ایسٹیِم گلوبل امیج ایوارڈز کی تقریب آفس آف عالیہ حضرت شیخہ سلامہ تہنون النہیان کی سرپرستی میں 29 اگست 2025 کو میٹروپولیٹن ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں ممتاز شخصیات اور اداروں کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے اپنی صنعتوں میں نمایاں خدمات اور جدت پیش کی۔

کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ تقریب میں اُن ممتاز شخصیات اور اداروں کو اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے اپنی صنعتوں میں نمایاں خدمات اور جدت پیش کی۔

دنیا بھر سے مختلف شعبہ جات کے 600 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ جانچ کے بعد 50 سے زائد بہترین فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔ فاتحین کا تعلق امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان، کینیڈا، قطر، عمان اور مصر سمیت کئی ممالک سے تھا، جنہیں قیادت، جدت اور معیارِ اعلیٰ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر سراہا گیا۔

اہم ایوارڈ یافتگان میں شامل ہیں افراد:

    مسٹر روم تھامس (امریکہ)
    ڈاکٹر شہباز علی ملک، چیئرمین پاپولر گروپ آف انڈسٹریز (پاکستان)
    مسٹر زید ٹیسوری، نوجوان انفلوئنسر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے صاحبزادے (پاکستان)
    ڈاکٹر مایا کریم (مصر)
    مسٹر احمد الفرفان، ورلڈ ٹریڈ سینٹر (امارات)
    مسٹر بلال ایم۔ زبیر، سی ای او الرعی گروپ (سعودی عرب)

اور دیگر ممالک کے کئی عالمی تبدیلی کے علمبردار شامل ہیں۔

تقریب میں اماراتی ثقافت اور ورثے کی جھلک پیش کرنے کے لیے دلکش تنورہ ڈانس بھی شامل تھا جس نے شام کو مزید رنگین بنا دیا۔ اس موقع پرایسٹیِم گلوبل امیج ایوارڈز کے میزبان اور جی آئی اے کونسل کے رکن مسٹر احمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام فاتحین کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے نہایت مسرور ہیں اور اُن کی اعلیٰ کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں ایچ ای یعقوب العلی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر و پرائیویٹ ایڈوائزر، عالی مرتبت شیخ جمعہ بن مکتوم آل مکتوم، مسٹر علی زیب خان، ٹریڈ و انویسٹمنٹ کونسلر، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی، مسٹر ویلینٹن اسٹوو، ہیڈ آف کمرشل اینڈ اکنامک سیکشن، قونصلیٹ جنرل آف بلغاریہ اور متعدد اماراتی و امریکی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

ایسٹیِم گلوبل امیج ایوارڈز کیا ہے؟

ایسٹیِم گلوبل امیج ایوارڈز کا مقصد اُن افراد اور اداروں کو سراہنا ہے جو اپنی صنعتوں میں غیرمعمولی خدمات اور جدت کے ذریعے معیار، قیادت اور ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement