Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کس وقت دیکھا جا سکے گا؟

Second total lunar eclipse of this year
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان کے علاوہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اورجنوبی امریکا میں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا اور چاند کو مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بجکر 53 منٹ پر ہوگا، جزوی چاندگرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ پرچاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

مزید پڑھیں2025 میں چاند کی رنگت کب اور کیوں سرخ ہو گی، کیا پاکستانی اسے دیکھ سکیں گے؟

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن آسٹریلیا کے جنوبی حصے بحرالکاہل، بحرِاوقیانوس اور انٹارکٹیکامیں دیکھا جا سکے گا تاہم سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement