Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

Rain forecast for Karachi, fear of urban flooding
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک دباؤ موجود ہے اور یہ سسٹم7 سے 11 ستمبر تک سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت سندھ میں معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کراچی میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہرمیں تیز بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل قائم، نمبرز بھی جاری

اس کے علاوہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم سے 3 ستمبر ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافے کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ ہے، مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ دریائے ستلج میں متوقع ہے۔ دریائے راوی جسر کے مقام پر بہاؤ60ہزار کیوسک ہے جو 1.5 لاکھ تک جاسکتا ہے جبکہ نالہ بین، ڈیک اور بسنتَر میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement