Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 2 ستمبر کو چپ تعزیہ کے جلوس کیلیے ٹریفک پلان جاری

Traffic plan announced for Chup Tazia procession in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں 2 ستمبر 2025 (مورخہ 8 ربیع الاول) کو چپ تعزیہ کے جلوس کیلیے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے، جلوس کے راستے ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔

ترجمان ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ایک ماتمی جلوس نشترپارک سے صبح 06:30 بجے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں نور باغ مسافر خانہ موسی لائن میں اختتام پزیر ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اس سے پہلے جب یہ جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں پہنچے گا تو وہاں ایک مجلس منعقد ہوگی اور بعد ازا اختتام مجلس یہ جلوس اختتام پزیر ہوگا۔

متبادل راستے کیا ہیں؟

ڈسٹرکٹ سینٹرل:

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے سلسلے میں ناظم آباد سے آنے والے افراد کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

اسی طرح لیاقت آباد سے آنے والے افراد کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک سے بائیں جانب ٹرن کر کے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ) کی جانب بھیجا جائے گا اور حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے افراد کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشترروڑ (لسبیلہ چوک) جا سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ:

2 سمتبر کو شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈ سے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں اور سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرو مندر ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے افراد گرومندر سے بہاردریا جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ :

گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا ہسپتال سے دائیں جانب گل پلازہ اور بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

ہیوی ٹریفک:

تمام ہیوی/ کمرشل ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے گی اسے لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی، اوور اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جا سکے گی اور اسی طرح واپسی کے لیے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

تمام ہیوی/ کمرشل ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے گی اسے براستہ شاہراہ فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آباد نمبر 10 ، ناظم آباد چورنگی نمبر 2 حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڑ، شیر شاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی اور اسی طرح واپسی کیلیے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرو مندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ان تمام ٹریفک کو بہادریار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس، بدھ کوگرین لائن بس سروس بند رہے گی

ایم اے جناح روڑ پر داخلہ ممنوع ہوگا:

ایم اے جناح روڑ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا سوائے ان گاڑیوں کے جن کی ونڈ اسکرین (Wind Screen) پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا، جلوس میں شامل ہونے کے لیے اسٹیکر والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخل ہوسکیں گی۔

ترجمان ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement