Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا انکشاف، کونسی میڈیسن کتنی مہنگی ہوئی؟

Medicine prices in Pakistan increase every month, reveals report
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی سمیت ملک میں ادویات کی قیمتوں میں کنٹرول کے بعد خودساختہ ہو شربا اضافہ ہو گیا ہے ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق نیوروبیان انجیکشن کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دی گئی، فلیجل ٹیبلٹ پیکٹ کی قیمت 803 سے 923 روپے کر دی گئی، خون کی کمی کیلئے استعمال ہونیوالے کیپسول سینگوبیان کی قیمت 230 سے 300 روپے کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پونسٹان فورٹ پیکٹ 865 سے 1095 اور پونسٹان سادہ 1800 سے 2108 روپے کر دی گئی، سکارڈ پلس 156 سے 256 روپے کر دی گئی، ڈیکلوران ٹیبلٹ 170 روپے سے 365 روپے کر دی گئی، شوگر کیلئے استعمال ہونیوالی سیٹامیٹ پیکٹ 470 سے 650 روپے کر دیا گیا، میو کین سیرپ 156 سے 173 روپے کر دی گئی ،پینا ڈول ٹیبلٹ پیکٹ 600 روپے سے 843 روپے کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:ملک میں گزشتہ ماہ کون کونسی اشیاء مہنگی ہوئیں؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

کراچی میں بھی ادویات کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی میں بھی گزشتہ 4 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیورو بیان انجکشن کی قیمت 955 سے بڑھ کر 1300 روپے ہوگئی، اوگمینٹن ٹیبلٹ کی قیمت میں بھی 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، پونسٹان سادہ ٹیبلٹ مارکیٹ سے ہی غائب ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کے پاس روٹی کھانے کیلئے پیسے نہیں ادویات کیسے لیں، حکومت ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement