Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

باجوڑ میں طوفانی بارش، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ، 9 افراد جاں بحق

9 people killed in Bajaur floods and landslides
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

باجوڑ میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر تباہ ہو گئے جبکہ مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق باجوڑ میں جبراڑئی کے علاقے میں سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے، مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:گلگت میں دنیور نالے کی بحالی کے دوران لینڈسلائیڈنگ ، 7 رضاکار جاں بحق

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی تحصیل سالارزئی کے علاقہ جبراڑئی میں امدادی کاموں کے نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

آزاد کشمیر حکومت نے شدید بارشوں کے باعث دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement