ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری 2024ء کے مطابق پاکستان میں جانوروں کی مجموعی تعداد 25 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 76 ہے۔ جو 2006ء کے مقابلے میں 76 فیصد اضافہ ہے۔
ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری 2024ء کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار 560 گائے،4 کروڑ 77 لاکھ،38 ہزار 367 بھینسیں، 4 کروڑ 45 لاکھ 84 ہزار 926 بھیڑ اور دنبے، 9 کروڑ 58 لاکھ 27 ہزار 177 بکریاں، 15 لاکھ 11 ہزار 340 اونٹ، 5 لاکھ 53 ہزار 256 گھوڑے، 2 لاکھ 96 ہزار 135خچر، 48 لاکھ 99 ہزار 392 گدھے اور ایک ہزار923 یاک اور زو ہیں۔
زرعی مردم شماری 2006ء کے مطابق ان جانوروں کی مجموعی تعداد 142.86 ملین تھی، جو ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری 2024ء کے مطابق بڑھکر 251.282 ہوگئی ہے۔
