Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے پاکستان کے بدلے قائد اعظم کو کیا پیشکش کی؟ کتاب میں حیران کن انکشافات

What Lord Mountbatten offer Quaid Azam exchange for Pakistan?

“میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں قائد اعظم کے سامنے ناکام ہوگیا” ایسا کہنا ہے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا جو اپنی کتاب میں یہ اعتراف کرتے ہیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کو متحدہ ہندوستان کا وزیراعظم بننے کی پیشکش کی اور قائد اعظم کو منانے کیلئے ہر حربہ آزمایا لیکن میں مکمل ناکام رہا۔

پاکستان کے سینئر صحافی اور میزبان حامد میر کتاب’ لارڈ ماؤنٹ بیٹن اینڈ پارٹیشن آف انڈیا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے بدلے قائد اعظم محمد علی جناح کو دی گئی پیشکش سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے لے آئے۔

صحافی حامد میر کے مطابق کتاب ’ لارڈ ماؤنٹ بیٹن اینڈ پارٹیشن آف انڈیا‘ کے تحت ’لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے بڑے واضح انداز میں اعتراف کیا ہے کہ میں بطور وائسرائے پاکستان کے قیام کے خلاف تھا کیوں کہ میں متحدہ ہندوستان کی تقسیم نہیں چاہتاتھا‘۔

مزید پڑھیں:رواں سال جشنِ آزادی معرکہ حق کے تھیم کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان

حامد میر کے مطابق اس کتاب میں لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے اعتراف کیا ہے کہ ’ میں نے گاندھی کے کہنے پر قائداعظم محمد علی جناح کو متحدہ ہندوستان کا وزیراعظم بننے کی پیشکش کی لیکن قائداعظم نے اس پیشکش میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی، میں نے قائد اعظم کو منانے کیلئے ہر حربہ آزمایا لیکن میں مکمل ناکام رہا اور قائد اعظم کامیاب رہے‘۔

سینئر صحافی کے مطابق لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے اس کتاب میں بتایا ہے کہ ‘ قائداعظم نے متحدہ ہندوستان کا وزیراعظم بننے سے اس لیے انکار کیا کیوں کہ انہیں ہندو راج کا خوف تھا، انہوں نے مجھے واضح کیا تھا کہ میں سب کچھ کھوسکتا ہوں لیکن ہندو راج کا حصہ نہیں بنوں گا ‘۔

حامد میر کے مطابق اس کتاب میں لارڈ ماؤنٹ بیٹن مزید اعتراف کرتے ہیں کہ ’ اگر قائد اعظم کا 2 سال قبل انتقال ہوجاتا تو ہم پاکستان نہ بننے دیتے، وہ واحد لیڈر تھے جنہوں نے ہماری تمام کوششوں کو ناکام بنادیا، میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں قائد اعظم کے سامنے ناکام ہوگیا ‘۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button