کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سےکم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر بارش ہوئی جس سے موسم خوشگورا ہو گیا تاہم اگلے ہفتے کیلئے بعض علاقوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں ، 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
موسمیات نے 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ، شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔