Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیشنل اسٹیڈیم میں میوزیکل نائٹ کی تقریب، ٹریفک پلان اور پارکنگ کے انتظامات کیا ہیں؟

Traffic plan at National Stadium on Musical Night
78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 13 اگست 2025 بروز بدھ کو میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے اور پارکنگ کے انتظامات  کئے ہیں۔

تقریب میں آنے والے شرکاء کیلئے  پارکنگ کے مقامات:

ضلع وسطی
ٹریفک پلان کے مطابق شرکاء ضلع وسطی (سینٹرل) حسن اسکوائر پل سے اتر کر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر -1 سے اندر  داخل ہوکر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل نیشنل اسٹیڈیم کے قریب چائنا گراونڈ میں پارک کر سکیں گے، اور بزریعہ شٹل بس سروس سےانہیں نیشنل اسٹیڈیم  پہنچایا جائے گا۔
ضلع ساؤتھ ، ضلع شرقی
ضلع ساؤتھ ، ضلع شرقی (ایسٹ) اور ملیر کے رہائشی کارساز کے راستے ،  نیوٹاؤن  اور راشد منہاس روڈ ، ملینئیم مال کی طرف سے اسٹیڈیم روڈ سے  نیشنل اسٹیڈیم کے قریب چائنا گراونڈ میں اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کرکے تقریب میں شرکت کرسکیں گے۔
اسٹیکر گاڑیوں کیلیے پارکنگ کا انتظام :
ٹریفک پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق جن گاڑیوں کو اسٹیکر جاری ہوئے ہیں وہ نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر -1 اور گیٹ نمبر-11 سے داخل ہونگے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 13 اگست 2025 کی شام کو سر شاہ سلیمان روڈ ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ اورحبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ (کارساز روڈ) پر ٹریفک کا دباؤ ہوگا۔ پروگرام میں شرکت کے علاوہ حضرات سے گذارش ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔
شہریوں کیلیے متبادل راستے: 
حسن اسکوائر
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے شاہر اہ فیصل جانے والے شہری حسن اسکوائر فلائی اوور سے یونیورسٹی روڈ سے شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
کارساز
ٹریفک پولیس کے مطابق کارساز سے لیاقت آباد جانے والے شہری راشد منہاس  روڈ ، نیپا کار استہ اختیار کریں، تاکہ پریشانی سے بچ سکیں۔
یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ:
یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ کی  جانب سے کارساز سے شاہراہ فیصل جانے کیلئےشہید ملت روڈکار استہ اختیار کریں۔
لیاری ایکسپریس وے
ضلع وسطی (سینٹرل)،  شرقی (ایسٹ)،  ملیر ، جنوبی(ساؤتھ)  اور غربی(ویسٹ) والے شہری لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک،  ماڑیپور سے  سہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کرسکتے ہیں۔
کمرشل  ٹریفک:
ٹریفک پولیس کے مطابق بس، منی بس  اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو کارساز،  ڈرگ روڈ،  ملینئیم مال، ایکسپو سینٹر ٹرننگ اور نیوٹاؤن سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جائیگا۔
ہیوی ٹریفک
 سہراب گوٹھ کی جانب سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، ۔اپنی گاڑیوں /موٹر سائیکلوں  کو کسی سروس روڈ  یا  مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دئیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔
 ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے  ٹریفک پولیس راہنما 1915 پر رابطہ کریں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنمائی کے لئے موجود ہیں یا پھر آپ سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 )سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button