Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان، رات کو مختلف علاقوں میں بارش متوقع

Karachi Weather Updates

کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں رات کو ہلکی بارش متوقع ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے ہوائیں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں17 اگست سے مون سون کے طاقت ور سسٹم کی سندھ میں انٹری کا امکان

سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال میں بھی بارش متوقع ہے۔ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button