پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے یوم آزادی کی ریہرسل کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم میں کہا گہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست تک 2 گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ( پی اے اے) کے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ صبح 11 سے دوپہر ایک بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ فضائی آپریشن معطل رہے گا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری،کراچی میں فنانشل بڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد
پی اے اے کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ یوم آزادی ریہرسل پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کو معطل کیا گیا ہے، 6 تا 9 اگست اور 11 سے 14 اگست تک اسلام آباد ایئرپورٹ 2 گھنٹے کے لیے بند رہے گا۔
نوٹم میں ایئر لائنز کو اس وقت میں پروازیں شیڈول نہ کرنے ہدایت کی گئی ہے، 11 تا 13 اگست پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 سے 10 بجے تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔