Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور

Sindh Assembly passes bill increase members salaries and benefits

سندھ اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں 3 اہم بلوں کی منظوری دی گئی، یہ بل وزیر قانون اور پارلیمانی امور ضیا ءالحسن لنجار کی جانب سے ایوان میں پیش کیے گئے تھے۔

ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے مرحلہ وار منظوری دی، تمام ممبران نے بل کی حمایت کی اور اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

سندھ کابینہ نے 7 اگست کو اپنے اجلاس میں اس بل کے مسودے کی منظوری دی تھی اور کابینہ کی منظوری کے بعد اب اسے سندھ اسمبلی سے بھی منظور ی حاصل ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس ، 135 ارکان کی ریکارڈ شرکت، تاریخی کٹوتی کی تحریک منظور

منظور شدہ قانون سے حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب کے ارکان اسمبلی یکساں طور پر مستفیض ہوں گے اور وہ بہت سی مراعات کے حقدار بھی تصور کیے جائیں گے جن میں مہمان داری الاؤنس، ہاؤس رینٹ الاؤنس، یوٹلیٹی الاؤنس، ڈیلی الاؤنس، کنوینس الاؤنس، اکاموڈیشن الاؤنس، ٹریولنگ الاؤنس، مائیلج الاؤنس، مفت سفری سہولت ، ٹیلی فون کی سہولت ،علاج معالجے کی سہولیات، آفس مینٹنس الاؤنس اور وہ تما م الاؤنسز بھی جن کی سفارش سندھ اسمبلی کی کوئی پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button