Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلیک پلاسٹک کافی مشینیں صحت کیلئے سنگین خطرہ

Black plastic coffee machines pose a serious health risk

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے گھر میں موجود بلیک پلاسٹک کافی مشین آپ کو  موزی امراض میں مبتلا کر سکتی ہے ۔ جی ہاں طبی ماہرین کے مطابق ایسی کافی مشین جو سیاہ رنگ کے ری سائیکل پلاسٹک سے بنی ہوتی ہیں، ان میں ایسے کیمیکل شامل ہوتے ہیں جو کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی مشینوں میں عام طور پر استعمال ہونے والا رنگ کاربن بلیک دراصل ری سائیکل شدہ پلاسٹک کو یکساں سیاہ رنگ دینے کے لیے شامل کیا جاتا ہے، لیکن تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس رنگ میں کئی زہریلے مرکبات موجود ہوتے ہیں، خاص طور پر پولی سائکلک ایرومیٹک ہائیڈرو کاربنز، جو کہ کینسر پیدا کرنے والے مادے ہیں۔

عالمی ادارہ برائے تحقیق برائے کینسرنے 2020ء میں کاربن بلیک کو کینسر کا سبب بننے والا مادہ قرار دیا تھا۔  ان مشینوں میں برومی نیٹڈ فلیم ریٹارڈنٹس اور آرگینو فاسفیٹ فلیم ریٹارڈنٹس بھی شامل کیے جاتے ہیں تاکہ یہ مشینیں آگ سے محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں:چاول یا روٹی، وزن کم کرنے کیلئے بہترین انتخاب کیا ہے ؟

2024ء کی ایک تحقیق کے مطابق یہ کیمیکل نا صرف کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں بلکہ دماغی، ہارمون کی خرابی اور بانجھ پن جیسے مسائل بھی پیدا کرتے ہیں۔تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ زہریلے کیمیکل خواتین کے تولیدی نظام پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، جبکہ نیشنل  انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ  کے مطابق یہ کیمیکل بچوں کے لیےبھی  شدید نقصان دہ ہیں۔

ماہرین نے  احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بلیک پلاسٹک کافی مشین کے بجائے اسٹین لیس اسٹیل یا شیشے سے بنی مشینیں استعمال کریں، مشین کو باقاعدگی سے صاف کریں، اور فلٹر شدہ پانی استعمال کریں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button