Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چاول یا روٹی، وزن کم کرنے کیلئے بہترین انتخاب کیا ہے ؟

وزن کم کرنے کے لیے چاول کھائیں یا روٹی صدیوں پرانا ایک سوال جس کا جواب بلاآخر ماہرین نے تلاش کر ہی لیا ، ماہرین کے مطابق چاول انسولین کے خلاف مزاحمت کو روکنے، خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے اور بھوک کے احساس کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈائے بیٹیز اینڈ ڈائجسٹو اینڈ کڈنی ڈیزیز کی تحقیق کے مطابق چاول یا روٹی قدرتی طور پر موٹاپے کی وجہ نہیں بنتے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کے صحیح استعمال سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

امریکی شہریوں کے لیے جاری کیے گئے 25-2020ء کے غذا سے متعلق یہ تجویز دی گئی ہے کہ اپنی خوراک میں چاول اور روٹی کو صحت مند اور متوازن غذا کے طور پر شامل کیا جائے۔ ماہرین کے مطابق چاول اور روٹی دونوں جب اعتدال سے کھائے جائیں تو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول میں مجموعی کیلوریز اور پروٹین کی مقدار روٹی سے قدرے کم ہوتی ہے۔گلیسیمک انڈیکس کے مطابق چاول اور روٹی دونوں کو ہی معتدل جی آئی کیٹیگری میں شامل ہیں اس لیے یہ دونوں ہی خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ کاربوہائیڈریٹس جیسے پاستا، چاول، یا روٹی کو پروٹین سے بھرپور غذا جیسے انڈے، دالیں، دہی اور فائبر والی سبزیوں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں اس طرح سے نا صرف کل کیلوریز کی تعداد کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بھوک کا احساس بھی کم ہوگا۔

ماہرین نے کاربوہائیڈریٹس میں مکھن، تیل والی گریوی یا شوگر اسپریڈز کو شامل کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ اس طرح جسم میں کیلوریز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور شوگر کو کنٹرول کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button