Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

Karachi Morning Rain

کراچی میں صبح سویرے ہونے والی رم جھم سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع ابرآلود اور مرطوب موسم کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 26.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جنوب مغرب سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، کیا کراچی میں بارش ہوگی؟

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button