Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اب کراچی میں بھی ٹریفک چالان ہو گا ثبوت کےساتھ

Challans will now be issued with evidence for violating traffic rules

کراچی میں بھی اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ثبوت کے ساتھ چالان ہونگے ۔ کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں فیس لیس ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم متعارف کرنے کا اعلان کر دیا 

حکام کے مطابق نئے نظام کےتحت اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ ٹریفک پولیس اہلکاروں اور افسران کے بجائے جدید ایچ ڈی کیمرے کریںگے ، خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا جائے گا اور ای چالان ثبوت یعنی خلاف ورزی کرنے کی تصویر کے ساتھ متعلقہ شہری کے گھر پر بھیج دیا جائے گا ۔

چالان کی ادائیگی

کراچی ٹریفک پولیس کےمطابق 14 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنے کی صورت میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ 21 دن کے بعد ادائیگی پر یہی جرمانہ ڈبل ہو جائے گا۔ ٹریفک چالان کی رقم تین ماہ تک ادا نہ کرنے پر متعلقہ شخص کا ڈرائیونگ لائیسنس کینسل کردیاجائے گاجبکہ چھ ماہ تک بھی جرمانے کی رقم ادانہ کرنے والے شہر ی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ٹریفک پولیس نے 24 ٹریفک اہلکاروں کے چلان کردیے

ٹریفک حکام کے مطابق یہ نظام انصاف، شفافیت اور جدید ٹریفک ریگولیشن کی جانب ایک عملی قدم ہے جبکہ ای چالان صرف چالان نہیں ہے بلکہ شہریوں میں ٹریفک شعور کی بیداری، قانون کی حکمرانی اور سڑکوں پر ہم سب کی حفاظت کی ضمانت بھی ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button