پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفیٰ پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فوٹو گرافر عمر سعید نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے سنگین الزامات لگا دیے ہیں۔
فوٹوگرافر عمر سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فہد مصطفیٰ نے انہیں سیٹ پر کئی بار سب کے سامنے رسوا کیا اور بعد ازاں نوکری سے بھی نکلوا دیا۔ عمر نے بتایا کہ میں نے یہ ویڈیو دو سال بعد اس لیے پوسٹ کی ہے کیونکہ اب میرے پاس اپنی روزی کمانے کا ذریعہ ہے اور میں سچ بولنے کے لیے آزاد ہوں۔
مزید پڑھیں:فہد مصطفیٰ کون ہے؟ میں نہیں جانتا:رجب بٹ
عمر سعید نے لکھا کہ مجھے کئی بار ذلیل کیا گیا، میں خاموش رہا انہوں نے میرا کیریئر برباد کیا۔ الحمداللّٰہ آج میں اپنا کاروبار کر رہا ہوں اور اپنے خاندان کا کفیل ہوں، اب وقت ہے کہ ان کی اصل حقیقت سامنے لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ ہی جانتا ہے کہ کتنے لوگ ایسے رویوں کا شکار ہوتے ہیں، دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرو جیسا تم اپنے لیے چاہتے ہو۔
View this post on Instagram