Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ بھر میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہوگا

Independence Day Celebrations to begin tomorrow August 1st
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

حکومت سندھ کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کل یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تقریبات کا آغاز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں جشن آزادی واک سے ہوگا، واک کل یکم اگست کو پیپلز چورنگی تا مزار قائد تک ہوگی کابینہ کے ارکان اعلی افسران اور ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق کی ہونے والی 14 روزہ تقریبات کے انعقاد کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس حوالے سے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اپنے دفتر میں منعقد ہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا، اجلاس میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں مختلف محکموں اور اداروں کے سیکریٹریز، سینئر افسران، سابق وزیر اطلاعات صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان، سیکریٹری کھیل، منور علی مہسر، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی( بزریعہ ویڈیو لنک ) مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت، ایڈیشنل کمشنر کراچی اسداللہ کھوسو اور دیگر افسران نے شرکت کی اورپرگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کا جشن آزادی پر سجاوٹ کے مقابلے کا اعلان

اجلاس نے اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بھنگوار کو محکمہ اسپورٹس اور محکمہ ثقافت کے پروگراموں کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلہ میں رابطہ افسر مقرر کیاہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس موقع پر نرسری سے شاہراہ قائد ین روڈ کوخوبصورت طریقہ سے جہازوں کے ماڈلز قومی ہیروز اور شہدا کی تصاویر کے ساتھ شجرکاری پھولوں اور روشینوں کے ساتھ سجایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق شاہراہ کو 8 اگست سے 13 اگست تک سجایا جائے گا۔ فرئیر ہال میں 8 تا 10 اگست تک تین روزہ ثقافتی پروگرام منعقد ہو گا جس میں موسیقی کے پروگرام اور فوڈ فیسٹول کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ نوجوانوں اور بچوں کے لئے یوم آزادی اور معرکہ حق کے موضوع کی مناسبت سے مختلف ان کی دلچسپی کے ذہنی آزمائش کے مقابلے اور تفریحی پروگرام منعقد ہوں گے۔

یوم آزادی اور معرکہ حق کی 14 روزہ تقریبات میں میراتھون، سائکل ریس، ڈنکی کارٹ ریس کرکٹ میچ، ہاکی میچ بوٹ ریس اور ویمن بائک ریلی منعقد کی جائے گی۔ خواتین کے لیے ویمن بائیک ریلی منعقد ہوگی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہری قومی جذبہ اور معرکہ حق کے پروگراموں میں شرکت کریں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement