مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والے پیالوں میں موجود چیز کے بارے میں آخرکار پتا چل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلیٹ سے ملنے والے تمام پیالوں میں نمک موجود تھا۔
کیمیائی تجزیاتی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے، تفتیش کاروں نے فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 سیمپل اکٹھے کیے تھے، میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام کے تمام پیالوں میں سمندری نمک پایا گیا، گھر سے 5 مختلف پیالوں میں سے 5 سیمپل لیے گئے تھے، گھر کے کچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف اور آیوڈائزڈ ہے۔
مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ نے اہم انکشافات کردیے
سمندری نمک بدبو کم کرنے کے لیے رکھا گیا تھا، یا کسی اور وجہ سے یہ پتا نہیں لگایا جا سکا ہے، موجود رپورٹس اور جمع شواہد پر تاحال اداکارہ کی موت کی وجہ بھی بتائی نہیں جا سکی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔