Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلیٰ سندھ کا جشن آزادی پر سجاوٹ کے مقابلے کا اعلان

Independence Day decoration competition

سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی کی سجاوٹ کے مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال جشن یوم آزادی کا آغاز یکم اگست سے ہوگا، جشن آزادی کی تھیم معرکہ حق سے ہم آہنگ ہوگی، اس سال معرکہ حق کی فتح کا جشن یوم آزادی کے ساتھ منایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو احساس دلائیں گے کہ آزاد قوم کا فخر کیا ہوتا ہے اور غلام قوموں کے احساسات کیا ہوتے ہیں، معیشت کی بہتری کے پروگرام اڑان پاکستان کو بھی جشن آزادی کی تقریبات میں اجاگر کیا جائےگا، ہم نے پچھلے ایک سال میں معاشی میدان میں کافی پیش رفت کی ہے۔

جشن آزادی کی سجاوٹ کے مقابلے کا اعلان:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جشن آزادی کی سجاوٹ کے حوالے سے مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص بہترین سجاوٹ کرے گا، اس کو انعامات ملیں گے، بہترین سجاوٹ والی نجی عمارتوں، گاڑیوں اور کاروں کو انعامات سے نوازا جائےگا۔

جشن آزادی کنسرٹ کرانے کا اعلان:

وزیراعلیٰ سندھ نے 13 اور 14 اگست کی شب کو کو نیشنل اسٹیڈیم میں جشن آزادی کنسرٹ کرانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنسرٹ کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائےگا، 8 اگست کو حیدرآباد میں ایونٹ ہوگا، 10 اگست کو سکھر میں جشن آزادی کے حوالے سے ایونٹ ہوگا، 13 اگست کو سی ویو سے بوٹ بیسن کلچرل فلوٹ نکلے گا، کراچی سے چوکنڈی تک خواتین کی سائیکل ریلی بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں:رواں سال جشنِ آزادی معرکہ حق کے تھیم کے ساتھ شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان

محکمہ کھیل 114 پروگرام کروائے گی: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ محکمہ کھیل کی جانب سے 114 پروگرام کیے جائیں گے، 10 اگست کو میراتھون ہوگی، 10 اگست کو ہی سی ویو سے فریئر ہال تک روایتی گدھا گاڑی ریس ہوگی، میئر الیون اور منسٹرز الیون کے درمیان 8 اگست کو کرکٹ میچ بھی ہوگا، 9 اگست کو قلندرز الیون اور بھٹائی الیون کے درمیان معین خان اکیڈمی میں کرکٹ میچ ہوگا اور 9 گست کو کشتی ریس ہوگی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button