Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل

Work on tank to store rainwater completed in Karachi

کراچی میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ میئر کراچی نے بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔

مزید پڑھیں:میئرکراچی کا پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان، کون کونسے مقامات پر پارکنگ مفت ہوگی؟

واضح رہے کہ کراچی میں تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 25 ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس مکمل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے شہر بھر میں پارکنگ فیس لینے پرمکمل پابندی لگا دی ہے، تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم کرنے اور فوری عملدرآمد کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی، غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پارکنگ فیس وصولی بند نہ کرنے والی میونسپل اتھارٹیز کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button