Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کم بارشوں کے باعث فضا آلودہ، دمہ اورپھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ

Air pollution due low rainfall in Karachi increase diseases

کراچی میں مون سون میں کم بارشوں کے باعث فضا آلودہ ہونے سے دمہ اورپھیپھڑوں کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ماہر امراض تنفس ڈاکٹر جاوید خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ مرطوب موسم کے باعث دمہ اور سانس کی تکلیف بڑھ رہی ہے اور بارش نہ ہونے سے ائیرکوالٹی انڈیکس بھی بہتر نہیں ہوسکا۔

ڈاکٹر جاوید خان کے مطابق ہوا میں نمی بڑھنے سے آکسیجن کی مقدار متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے سانس کی نالیاں سکڑنے سے دمہ اورپھیپڑوں کے امراض شدت اختیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مون سون کے دوران پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سانس کے مریضوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور روز 10 مریض نجی اسپتال آرہے ہیں جب کہ سرکاری اسپتالوں میں سانس کے امراض کے ساتھ یومیہ 80 سے زائد مریض آرہے ہیں۔

احتیاطی تدابیر:

ماہر امراض تنفس ڈاکٹر جاوید خان نے شہریوں احتیاط برتیں کی ہدایت کی اور کہا کہ کہ شہری ماسک کا استعمال کریں، خود کو آلودہ فضا اوردھوئیں سے بچائیں، اس کے علاوہ سانس کی الرجی میں ٹھنڈی چیزوں، ٹھنڈے مشروبات یا آئس کریم سے پرہیز کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button