Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چینی سستی نہ ہونے پر حکومت کی شوگرملوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وارننگ

Government has called for crackdown on sugar mills

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے شوگرملوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی واننگ دیتے ہوئے کہا کہ متعدد شوگر ملز سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ تشویشناک ہے۔

22 جولائی کو وفاقی وزیر قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس کا مقصد چینی کی قیمتوں کی موجودہ صورتحال اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلوگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔

وزارت قومی غزائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ صوبے 24 گھنٹوں میں شوگر ریٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور فوڈ اتھارٹیز کے ذریعے کارروائی تیز کی جائے گی چینی کی فراہمی میں شفافیت اور منصفانہ نظام اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گی، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کیں تو حکومت خود کارروائی کرے گی، غیرقانونی منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کرنے والی ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے شوگر ملوں سے مذاکرات کے بعد اس کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی تھی اور ریٹیل قیمت 172 روپے فی کلو کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی سمیت ملک بھر میں فی کلو چینی 200 روپے تک پہنچ گئی

تاہم کو حکومت کے طے کردہ نرخ پر چینی دینے کو تیار نہیں ہے اور ملک کے بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو برقرار ہے۔ وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ شماریات نے اس حوالے سے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، پنڈی اور اسلام آباد میں چینی اب بھی 200 روپے فی کلو برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہی چینی لاہور میں 192 روپے کلو جب کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، حیدرآباد، لاڑکانہ، پشاور، خضدار میں 190 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں 188 روپے، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور میں 185 جب کہ بنوں میں 180 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button