Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ہلکی بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

Karachi Rain

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی رم جھم بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد سے گزشتہ شام سے ہی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاہم صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع ابرآلود ہے، صبح سویرے لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن، بلدیہ میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی ہے جس سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں اور آئندہ 3 روز تک صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی، ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہونے سے موسم مرطوب ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانےکا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں طوفانی بارش برس گئی ہے، جس پر ریسکیو پنجاب ہائی الرٹ ہو گیا ہے، دوسری طرف جڑواں شہروں میں بھی موسلادھار بارش جاری ہے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں بارش کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں کو ہنگامی الرٹ پر رکھا گیا ہے، عوام نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کریں، اور الیکٹرک پولز، کھلے بورڈز اور سوئچز کو ہاتھ نہ لگائیں، بارش کے باعث پھسلن سے حادثات کا خدشہ ہے اس لیے شہری احتیاط کریں، اور کسی بھی ایمرجنسی میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button