کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور 23 جولائی کو شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ٹھنڈی سمندری ہواوں کا سلسلہ جاری جبکہ دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کل 23 جولائی کو بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام/رات میں ٹھٹھہ اورحیدر آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرے کے پیش نظر واسا اوردیگرمتعلقہ ادارے الرٹ ہو چکے ہیں۔
ترجمان واسا کے مطابق نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ہے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ بارش کے پیش نظرنکاسی آب کا عمل تیزکردیا گیا ہے اورتمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔