Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بلوچستان واقعہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم

Balochistan High Court Take notice of murder of a couple in Quetta

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں جوڑے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں بانو ستک زئی اور احسان اللہ سمالانی کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے، عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا۔

مقتول خاتون کی قبر کشائی/ سردار شیرباز کا ریمانڈ منظور

بلوچستان کے شہر کوئٹہ کی عدالت میں سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتول خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈیگاری میں مقتول خاتون کی قبر کشائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سنجیدی ڈیگاری میں قتل کے واقعے میں گرفتار سردار شیرباز خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے سردار شیرباز کو ایک روز کے ریمانڈ پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں مرد اور عورت کے قتل کا واقعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل پیش آیا: مقدمہ درج

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا۔ شاہد رند نے کہا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button