Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گیارہویں جماعت کے 26 ہزار طلبہ کے پرچوں کی اسکروٹنی مکمل

Scrutiny conducted on failure of11th grade students has completed

کراچی میں گیارہویں جماعت کے طلبہ کی اکثریت کے فیل ہونے کے معاملے پر کرائی جانے والی اسکروٹنی مکمل ہوگئی ہے۔

جیونیوز کے مطابق 26 ہزار طلبہ نے پرچوں کی اسکروٹنی کرائی جس میں سے97 فیصدکے نتائج درست قرار پائے ہیں، سائنس گروپ کے6 ہزار 174 امیدواروں کے پرچوں کی اسکروٹنی کی گئی، میڈیکل گروپ کے 10 ہزار 302 امیدواروں کے پرچوں کی اسکروٹنی اور انجینئرنگ گروپ کے 9 ہزار سے زائد امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی۔

مزید پڑھیں:سندھ کابینہ نے انٹر بورڈ کراچی کے فرسٹ ائیر کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دیدی

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکروٹنی کرانے والے طلبہ کو ماہر اساتذہ و والدین کی موجودگی میں کاپیاں بھی چیک کرائی گئیں، 26 ہزارامیدواروں میں سے 830 کےنتائج میں معمولی تبدیلی آئی۔ رپورٹ کے مطابق اسکروٹنی کی رپورٹ سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کوبھیجی جائےگی۔

واضح رہے کہ انٹر بورڈ کراچی کے نتائج پر طلبہ کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد 26 ہزار طلبہ کی جانب سے پرچوں کی اسکروٹنی کرائی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button