Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گھارو پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا فالٹ، کراچی کے کون کونسے علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثرہوگی؟

Power breakdown Dhabeji pumping station water supply affected
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کو پانی فراہم کرنے والے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی کی کیبل میں فالٹ سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ ترجمان کراچی واٹرکارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی کی کیبل میں گزشتہ روز سہ پہر 3 بجے فالٹ آیا۔

ترجمان کے مطابق کیبل فالٹ تاحال دور نہیں کیا جاسکا ہے اور اس وجہ سے گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ فالٹ کی درستگی کیلئے واٹرکارپوریشن کے حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو یومیہ 30 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ فراہمی بند ہونے کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی فراہمی متاثر ہوگی۔

ترجمان کے مطابق جن علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ان علاقوں میں پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے شامل ہیں۔

واضح رہے رواں ہفتے ہی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر رہی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement