Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

موسم کی تبدیلی سر درد کا سبب کیوں بنتا ہے ؟

موسم کی تبدیلی آپ کے موڈ پر ہی نہیں آپکی صحت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے ، بدلتے موسم میں خاص طور پر مائیگرین یعنی  آدھے سر کا درد یا دوسرے اقسام کے سر درد کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

ماہرین صحت کے مطابق موسمیاتی تبدیلیاں جیسے کہ ہوا کے دباؤ، درجہ حرارت اور نمی میں اتار چڑھاؤکے دوران حساس افراد کو سر درد کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں خاص طور پر بارش یا طوفانی حالات سے پہلے ماحولیاتی دباؤ میں کمی یا اضافہ انسان کے اعصابی نظام، ہارمونز کے توازن اور خون کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ماحولیاتی دباؤ میں تبدیلی کی وجہ سے دماغ کے ارد گرد موجود شریانیں سکڑتی یا پھیلتی ہیں جسکی وجہ سے کچھ لوگ مائیگرین میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق  انتہائی موسمی حالات جیسے شدید گرمی یا شدید سردی خون کے عام بہاؤ میں بھی خلل ڈال سکتی ہے اور گرم موسم میں پانی کی کمی آدھے سرکے درد کے کیسز میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔

سخت گرمی میں پانی کے محدود استعمال کے علاوہ موسم بہار اور خزاں کے دوران  پولن، دھول اور ہوا میں موجود عوامل بھی اعصاب کو متاثر کر کے ممکنہ طور پر سر درد کا باعث بنتی ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سورج کی تیز روشنی , سونے جاگنے کے معمول میں تبدیلی بھی آدھے سرکے درد کا سبب بن سکتی ہے ۔

اگرچہ ہر کوئی اسی طرح موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوتا تاہم  ماہرینِ صحت مشورہ دیتے ہیں کہ جن لوگوں کو موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بار بار آدھے سرکا درد کی شکایت ہوتی ہے اُنہیں روزانہ پانی کی مناسب مقدار کا استعمال ، نیند کا روٹین درست رکھنے پولن سے دور رہنے اور خاص موسم میں ماسک کے مستقل استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور  موسم کی تبدیلی پر خاص دھیان رکھیں ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button