Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں: تفتیشی حکام

Humaira Asghar Death Case Investigation

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت سے قبل کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں، جس کمرے سے لاش ملی اس کے واش روم کے ٹب میں کپڑے تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق جس کمرے میں حمیرا اصغر کی لاش تھی وہاں بالکونی کا دروازہ کھلا ہوا تھا، اداکارہ کی لاش بیڈروم کے ساتھ والے کمرے میں موجود تھی۔ حکام نے کہا کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے یوٹیلیٹی بلز اور گھر کے کرائے کی مئی 2024ء تک کی سلپ ملی ہے۔

مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت، موبائل ڈیٹا سے 10 افراد کی تفتیش کا فیصلہ

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت 7 اکتوبر 2024ء کو ہوئی جبکہ پڑوسیوں کو دسمبر 2024ء میں فلیٹ سے بدبو محسوس ہوئی، فلیٹ کے مرکزی دروازے کو ڈبل لاک اندر سے لگایا گیا تھا، کیمیکل ایگزامینیشن اور میڈیکل رپورٹ سے وجہ موت کا تعین ہو گا۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button