Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت، موبائل ڈیٹا سے 10 افراد کی تفتیش کا فیصلہ

Initial Autopsy Report of Actress Humaira Asghar
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اداکارہ حمیرا اصغر کے قتل کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان کے تین موبائل فونز، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے اہم ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ یہ آلات ان کی ڈائری میں موجود پاسورڈز کی مدد سے کھولے گئے ہیں۔

ڈیفنس فیز 6 میں واقع اپنے فلیٹ میں 8 جولائی کو حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ اب موبائل ڈیٹا کی بنیاد پر 10 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جن سے پیر کو تفتیش کی جائے گی۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ وہ نمبر ہیں جن سے اداکارہ کا زیادہ رابطہ رہتا تھا۔

مزید پڑھیں؛الیکٹرانکس گیجٹس کھول لیے گئے: حمیرا اصغر کی موت کے معاملے میں اہم پیشرفت

بلڈنگ کے چوکیدار نے پولیس کو بتایا کہ حمیرا اصغر کم گو تھیں اور کسی سے زیادہ بات چیت نہیں کرتی تھیں۔ پولیس اب پڑوسیوں اور دیگر ممکنہ گواہوں سے بھی معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔

اداکارہ کی تدفین 11 جولائی کو لاہور میں کی جا چکی ہے، لیکن ان کی موت کے اسباب اور ممکنہ قتل کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے الیکٹرانک آلات سے ملنے والے ڈیٹا کو کیس کو سلجھانے میں اہم قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

کمیٹی میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی، ایس ایچ او گزری اور دیگر بھی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو تفتیش سے متعلق آگاہ کرے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement