برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے،ایوی ایشن سیفٹی میں بہتری پر یو کے ایئر سیفٹی کمیٹی نے پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ایئر لائنز کو پروازوں کے لیے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 5 کمپنیوں نے درخواستیں جمع کرا دیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔ واضح رہے کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل میں جولائی 2020ء میں برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔