Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان

Sindh government decided to light Karachi highways solar energy
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کی شاہراہوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی اہم سڑکوں کو شمسی توانائی سے روشن کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے، 30 ستمبر تک منصوبہ مکمل ہوجائےگا، بڑے شہری راستوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کے ایم سی کے وسیع تر گرین انرجی اقدام کا حصہ ہے جس میں شارع فیصل، میرین ڈرائیو (کلفٹن)، شارع ایران اور شارع فردوس شامل ہیں، اس منصوبے کے لیے خریداری کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اگست کے دوسرے ہفتے تک ایک ہزار سے زائد سولر پولز اور لائٹس پر مشتمل کھیپ کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کی شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ، بیوٹی فیکیشن کے لیے پندرہ روز کا ہدف مقرر

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کے دوران کہا کہ یہ صرف اسٹریٹ لائٹس نہیں بلکہ پائیداری میں ایک طویل المدتی سرمایہ کاری ہے، یہ اقدام نہ صرف روشنی کے نظام کو بہتر بنائے گا بلکہ بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی اور ماحولیاتی بہتری کا باعث بھی بنے گا، اس منصوبے میں پانچ سالہ آپریشن اور مینٹیننس پلان بھی شامل ہے۔

میئر کراچی نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ شہر کے ہر ضلع اور مصروف علاقوں میں عوامی بیت الخلا قائم کیے جائیں، انہوں نے متعلقہ محکموں کو حسن علی ہوتی مارکیٹ، ایمپریس مارکیٹ (فیز II) اور کیماڑی فش مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ مقرر کی۔

یہ بات انہوں نے منگل کو محکمہ انجینئرنگ کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار ابڑو، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز طارق مغل، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement