Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن کا مرمتی کام جاری

Repair work underway on main line which supplies water to Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کے الیکٹرک کا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن نمبر 5 کی مرمت کا کام جاری ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر مرمتی کام رات گئے سپرنٹنڈنگ انجینئر بلک اقبال پلیجو نگرانی میں بلاتعطل جاری ہے اور مرمتی کام کا 60 فیصد حصہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن پر ایک مقام پر لیکیج کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ دوسرے مقام پر مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب 12 بج کر 20 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن پیش آیا جس کے نتیجے میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن نمبر 5 دو مختلف مقامات سے متاثر ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے اس بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا سیکنڈ فیز بھی بند ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں چار پمپس مکمل طور پر معطل ہو گئے تھے۔

تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے 17 گھنٹوں کی طویل بندش کے بعد شام 5 بجے بجلی کی مکمل بحالی کردی گئی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے دو پمپس سے پانی کی فراہمی بحال کردی جبکہ متاثرہ لائن کی مرمت مکمل ہوتے ہی مزید دو پمپ بھی فعال کردیئے جائیں گے تاکہ شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement