قومی اسمبلی ، سینیٹ آف پاکستان اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی وزیراعلیٰ ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر، وزراء، مشیر، اپوزیشن لیڈر، معاونین خصوصی ،پارلیمانی سیکریٹریز اور ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کرکے ممبران پنجاب اسمبلی یا 22 گریڈ آفیسر یا ہائی کورٹ کے جج کے برابر کرنے کی تجویز پر غور ہورہا ہے اور اس حوالے سے سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش ہونے کا امکان۔ اضافہ 150 فیصد سے 300 فیصد تک متوقع ہے۔
اس وقت سینیٹ آف پاکستان ، قومی اسمبلی ، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور گلگت بلتستان اسمبلی کے مقابلے میں سندھ کے منتخب نمائندوں کی تنخواہ اور مراعات سب سے کم ہیں، نیا اضافہ 150 سے 300 فیصد تک زیر غور ہے۔ مذکورہ بالا تمام نمائندوں کی تنخواہوں اور مراعات کے حوالے سے متعلقہ ایوان کے اپنے اپنے قوانین اور قواعد و ضوابط ہیں اور مختلف صوبوں کے ایک طرح میں کے نمائندوں کی تنخواہ اورمراعات میں 20 فیصد سے 300 فیصد تک فرق ہے۔ چند ماہ قبل کے نئے اضافے کے بعد اس وقت مراعات کے حوالے سے پنجاب سب سے زیادہ مراعات دینے والا صوبہ ہے، جبکہ سب سے کم میں سندھ آتا ہے۔
اس رپورٹ کے ساتھ منسلک چارٹ میں وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزراء، اپوزیشن لیڈر، مشیر برابر وزیر، پارلیمانی سیکریٹری، ممبران اسمبلی اور معاونین خصوصی کی موجودہ تنخواہ اور مراعات کے اعدادو شمار شامل ہیں۔
سندھ کے منتخب عوامی نمائندوں کو اس وقت ملنے والی تنخواہ اور مراعات | ||||||||||
اپوزیشن لیڈر | معاونین خصوصی | ممبران اسمبلی | پارلیمانی سیکریٹری | مشیر برابر وزیر | صوبائی وزیر | ڈپٹی اسپیکر | اسپیکر | وزیراعلیٰ | مراعات | نمبر شمار |
75,000 | 70,000 | 50,000 | 50,000 | 75,000 | 75,000 | 140,000 | 150,000 | 150,000 | تنخواہ | 1 |
50,000 | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | 50,000 | 50,000 | 50,000 | 50,000 | 50,000 | آلات و الائونس | 2 |
20,000 | 10,000 | 10,000 | 20,000 | 20,000 | 20,000 | 10,000 | 20,000 | 20,000 | سیمچوری الائونس | 3 |
ایک کار | ایک کار | 1,000 | ایک کار | ایک کار | ایک کار | دو کاریں | دو کاریں | سرکاری | ٹرانسپورٹ | 4 |
500لیٹر | 300لیٹر | ۔۔۔ | 500لیٹر | 500لیٹر | 500لیٹر | لامحدود | لامحدود | لامحدود | پیٹرول | 5 |
45,000 | 45,000 | 45,000 | 45,000 | 55,000 | 55,000 | 60,000 | 70,000 | 70,000 | رہائش گاہ | 6 |
سرکاری | ۔۔۔ | 20روپے فی کلومیٹر | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سفری الائونس(اندرونی) | 7 |
1,500 | 1,000 | 1,000 | 1,000 | 1,500 | 1,500 | 1,500 | 2,000 | 2,000 | روزانہ الائونس | 8 |
سرکاری | سرکاری | 10,000 | 10,000 | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | ٹیلی فون | 9 |
15,000 | 20,000 | 15,000 | 15,000 | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | یوٹیلٹی بلز | 10 |
۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | 50,000 | 50,000 | 50,000 | 70,000 | 70,000 | رہا ئش گاہ مرمت سالانہ | 11 |
سرکاری | سرکاری | 15,000 | 15,000 | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | سرکاری | دفتری اخراجات | 12 |
بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | میڈیکل الائونس | 13 |
200,000 | ۔۔۔ | 200,000 | 200,000 | 200,000 | 200,000 | 200,000 | 200,000 | بل پر ادائیگی | سالانہ سفری الائونس | 14 |
بل پر ادائیگی | ۔۔۔ | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | سرکاری | سالانہ سفری اخراجات(بیرونی) | 15 |
۔۔۔ | ۔۔۔ | 5,000 | 5,000 | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | دوران اجلاس رہائشی الائنس | 16 |
مناسب درجہ | مناسب درجہ | ۔۔۔ | مناسب درجہ | مناسب درجہ | مناسب درجہ | مناسب درجہ | بہتر درجہ | اعلیٰ درجہ | گاڑی | 17 |
۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | حسب ضرورت | حسب ضرورت | حسب ضرورت | حسب ضرورت | حسب ضرورت | حسب ضرورت | پروٹوکول | 18 |
۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | سرکاری | ہوائی جہاز | 19 |
۔۔ | ۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | سرکاری | ہیلی کاپٹر | 20 |
۔۔ | ۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | ۔۔۔ | اہلخانہ کا پروٹول | 21 |
بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | بل پر ادائیگی | اہلخانہ میڈیکل | 22 |
50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | 50لاکھ روپے | سفری حادثاتی موت | 23 |
ٹائمز آف کراچی نے یہ چارٹ سندھ اسمبلی کے قوانین کے مطابق ہر ممکن حد تک احتیاط سے تیار کیا ہے، اگر کوئی غلطی ہے تو سہواً ہے۔ |
سندھ اسمبلی کے منتخب نمائندو ں کی تنخواہ اور مراعات کے حوالے سے سندھ اسمبلی کے دو ایکٹ یعنی ممبرز استحقاق ایکٹ 1975ء کی ترمیم یکم اپریل 2013ء اور ممبرز تنخواہ و مراعات ایکٹ 1975ء کی ترمیم 4 جولائی 2017ء میں وزیراعلیٰ سندھ، وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی، پارلیمانی سیکریٹریز، اسپیکر سندھ اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے استحقاق، تنخواہ اور مراعات کی پوزیشن واضح ہے اور نئے اضافے حوالے سے ان قوانین میں ترامیم ضروری ہیں ۔
سندھ اسمبلی کے ممبرز تنخواہ و مراعات ایکٹ 1975ء کی ترمیم 4 جولائی 2017ءکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو ماہانہ ایک لاکھ 50 روپے تنخواہ، دفتری اشیاء ضرورت کے لئے ماہانہ 50 ہزار روپے، سنچوری الائنس(چائے پانی) 20 ہزار روپے، ضرورت کے مطابق سرکاری ٹرانسپورٹ بمع لا محدود پیٹرول، سرکاری رہائش گاہ یا ماہانہ 70 ہزار روپے، ٹریولنگ سرکاری، روزانہ الائونس 2 ہزار روپے، ٹیلی فون سرکاری، یوٹیلیٹی بل سرکاری، رہائش گاہ کی مرمت کے لئے سال میں ایک بار 70 ہزار روپے، دفتری اخراجات سرکاری، میڈیکل کی ادائیگی بلز پر، سفری الائنس سرکاری، حادثاتی موت کی صورت میں 50 لاکھ روپے، اعلیٰ سرکاری گاڑی بمع حب ضروت پروٹول اور دیگر ضروری مراعات ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزراء، اپوزیشن لیڈر، مشیر برابر وزیر، پارلیمانی سیکریٹری، ممبران اسمبلی اور معاونین خصوصی میں سے بیشتر ذاتی رہائش استعمال کرتے ہیں، سرکاری رہائش گاہ ملنے کی صورت میں رہائشی الائونس نہیں ملتا ہے، اسی طرح لباس، آرائش، بچوں کے اخراجات بھی ذاتی ہیں۔سندھ میں عوامی نمائدوں کے اہلخانہ کے لئے کوئی پروٹول یا الگ سے مراعات نہیں ہیں۔ ہوائی سفر دستیاب سہولت سرکاری زمہ داری کے دوران۔استحقاق ایکٹ کے مطابق فیملی میں والدین، اہلیہ اور بچے شامل ہیں اور انکو صرف میڈیکل کی سہولت بل پر ادائیگی کی صورت میں ملتی ہے۔
رکن سندھ اسمبلی جب وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء، مشیر، پارلیمانی سیکریٹری، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن لیڈر یا معاونین خصوصی بنتے ہیں تو ان کو ملنے والے عہدے کے حساب سے مراعات ملتی ہیں۔ بطور اسمبلی ممبر الگ مراعات نہیں ہیں۔
