Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نئے سپر مین کی شاندار واپسی کے بعد نیا ریکارڈ قائم

Superman new identity earned $217 million worldwide
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ڈی سی اسٹوڈیوز کی نئی شناخت کے تحت ریلیز ہونے والی پہلی فلم سپر مین نے ابتدائی دنوں میں ہی دنیا بھر میں 217 ملین ڈالر کما کر ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

امریکا میں فلم نے 122 ملین ڈالر کی اوپننگ کی، جو کہ ڈی سی اور وارنر برادرز کی متوقع 90 سے 125 ملین ڈالر کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ اور ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

اس نئے سپر مین کی کارکردگی گزشتہ دہائی میں ڈی سی کی کئی فلموں سے بہتر ثابت ہوئی ہے۔ فلم نے مین آف اسٹیل (2013) کی 116.6 ملین ڈالر کی اوپننگ کو پیچھے چھوڑ دیا اور ڈی سی کی گزشتہ 10 میں سے 6 فلموں کی مکمل کمائی سے زیادہ کمائی کر لی۔

220 سے 225 ملین ڈالر کے تخمینہ شدہ بجٹ کے ساتھ بنائی گئی یہ فلم، جس میں مارکیٹنگ کے اخراجات شامل نہیں، اب منافع کے راستے پر گامزن ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فلم موجودہ رفتار سے کمائی جاری رکھتی ہے تو یہ ڈی سی یونیورس کے لیے ایک بڑی مالی اور تخلیقی فتح ثابت ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement